(24 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سے سیاسی رہنماؤں کے نام بگاڑنے پر چوہدری شجاعت کا ردعمل سامنے آگیا۔
سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے وزیراعظم عمران خان کے سیاسی لیڈروں کے نام بگاڑنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ریاست مدینہ کی تو ہمیشہ بات کرتے ہیں لیکن اچھا ہوتا وہ قرآن پاک کی سورت الحجرات کی آیت نمبر گیارہ ترجمہ کے ساتھ پڑھ لیتے تو وہ اپنے جلسوں میں سیاسی لیڈروں پر الزامات لگانے کے ساتھ ساتھ انہیں برے ناموں اور القاب سے نہ پکارتے۔
(آیت کا مفہوم ہے ”اے ایمان والو! مرد دوسرے مردوں کا مذاق نہ اڑائیں ممکن ہے کہ ان سے بہتر ہو اور نہ عورتیں عورتوں کا مذاق اڑائیں ممکن ہے کہ یہ ان سے بہتر ہوں اور آپس میں ایک دوسرے پر عیب نہ لگاؤ اور نہ کسی کو برے لقب دو۔ ایمان کے بعد فسق برا نام ہے، جو توبہ نہ کریں وہی لوگ ظالم ہیں“)
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد۔قومی اسمبلی سے بڑی خبر آ گئی
چودھری شجاعت حسین کا مزید کہنا تھا کہ میرا تمام سیاستدانوں کو مشورہ ہے کہ سیاست میں شائستگی اور رواداری کا دامن نہ چھوڑا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:ن لیگ اور پیپلزپارٹی وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر متفق