وزیراعظم نے وفا کا جو صلہ دیا یاد رکھوں گا، پی ٹی آئی رکن اسمبلی کا راہیں جدا کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے مستقبل میں تحریک انصاف سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے عامر لیاقت نے تحریک انصاف سے راہیں جدا کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے وزیراعظم کو نہ گھبرانے کا مشورہ دیا۔انہوں نے مزید لکھا کہ وزیر اعظم آپ کے چاہنے والے آ پ کے بدترین رویے کے باوجود آ پ کے ساتھ ہیں، اعصاب کا کھیل ہے، اللہ پاکستان کیلئے بہتر کرے، اس کے بعد ہمارے راستے جدا۔پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نے لکھا کہ وزیر اعظم نے وفا کا جو صلہ دیا یا د رکھوں گا۔
وزیراعظم صاحب نے شاید ذلیل القدر مشیروں کی ایما پر مجھے بھی لسٹ میں ڈال دیاُاور سب سے بات کی مجھ سے ملنا بھی گوارا نہیں، آپ شروع ہی سے مردم شناس نہیں ہمیشہ اختلاف رائے کو مخالفت سمجھا، اسی طرح کھو رہے ہیں سب کو میں بھی “عین” سے ہوں اتنا ہی سوچ لیتے! اب میں سوچ چکا@ImranKhanPTI
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) March 13, 2022
وزیراعظم صاحب جو کم بخت آپ کو چاہتے ہیں وہ آپ کے بدترین رویے کے باوجود ساتھ ہیں، گھبرانا نہیں ہے، اعصاب کا کھیل ہے ،اللہ پاکستان کے لیے بہتر فرمائے گا،اس کے بعدہمارے راستے جدا!! آپ نےُوفا کا جو صلہ دیا وہ یادرکھوں گا ، سلامت رہیےُاور ہوسکے تو استغفار کی کثرت کیجیے@ImranKhanPTI
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) March 13, 2022
یہ بھی پڑھیں: عدم اعتماد والے دن کیا ہو گا؟ عامر لیاقت نے سب بتا دیا!