سیاسی فیصلہ کر چکے۔حتمی مشاورت جاری ہے۔پرویز الٰہی

اتحادی جماعتیں ایم کیو ایم، بلوچستان عوامی پارٹی اور مسلم لیگ ق مل کر چل رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو

Mar 13, 2022 | 19:33:PM
پنجاب۔سیاست۔استعفے۔وزارت۔فیصلہ۔پرویز ۔میڈیا
کیپشن: سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)موجودہ سیاسی صورتحال انتہائی اہمیت کی حامل سیاسی جماعت مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے اس بات پر اتفاق ہوگیاہے کہ موجودہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی ۔
اتوار کو یہاں لاہور میں  میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین و قانون بڑا واضح ہے،تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی کو قواعد پر عمل کرنا چاہئے۔پرویز الٰہی نے کہا کہ اسوقت جو صورتحال چل رہی ہے اس حوالے سے ہم اپنا فیصلہ کرچکے ہیں تاہم اس پر اپنے ساتھیوں سے حتمی مشاورت کررہے ہیں۔حکومت کی اتحادی جماعتیں ایم کیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی اور مسلم لیگ ق مل کر چل رہے ہیں اور اگر ہم اپوزیشن اتحاد میں گئے تو وزارتوں سے استعفے دے دیں گے۔آج جہانگیر ترین گروپ کے عون چودھری بھی ملاقات کے لئے آئے تھے۔اگلے دو دن میں وہ بھی ہمیں اپنی حمایت کا بتائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کسی بھی وقت ہوسکتی ہے۔حکومت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو اپنی کوششیں جاری رکھنی چاہئیں یہ ان کا حق ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔وزیراعظم نے وفا کا جو صلہ دیا یاد رکھوں گا، پی ٹی آئی رکن اسمبلی کا راہیں جدا کرنے کا اعلان