قومی اسمبلی کا اجلاس ۔۔ وزیراعظم کی سینئر قیادت سے مشاورت

Mar 13, 2022 | 20:01:PM

 (24نیوز)وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے حوالے سے مشاورت کے لئے سینئر قیادت سے بنی گالہ میں اہم ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے مشاورت کےلئے سینئر قیادت کوبنی گالہ بلایا،اجلاس میں فواد چودھری ،شفقت محمود ، پرویزخٹک اور علی زیدی نے شرکت کی۔ اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی ، قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے سے متعلق حتمی مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی سینئر قیادت کا بھی اجلاس ہوا جس میں ملک کی سیاسی صورت اور اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت کی گئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنایا جائےگا وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر سیاسی مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے ۔ اپوزیشن کو کسی طور پر این آر او نہیں دیں گے، اپوزیشن کو عوام کی نہیں اپنے کیسز کی فکر ہے، اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔ذرائع کے مطابق جلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لئے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے، ناراض پارٹی ارکان سے رابطے جاری ہیں۔اس موقع پر حکومت کے اتحادی جماعتوں کے ساتھ رابطوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
 یہ بھی پڑھیں۔تحریک عدم اعتماد۔ قومی اسمبلی کا اجلاس کب ہو گا؟ اہم اعلان

مزیدخبریں