انصارالاسلام سمیت کوئی ملیشیا اسلام آبادآئی تواسے کچل دیاجائیگا۔شیخ رشید کی وارننگ

Mar 13, 2022 | 20:46:PM

  (24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے واضح طورپرکہاکہ انصارالاسلام یاکوئی ملیشیا اسلام آبادآئیگی تواسے کچل دیاجائیگا۔ جو وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوگا، اللہ بھی اسے عزت دے گا اور قوم بھی اسے عزت دے گی، ہم چٹان کی طرح عمران خان ساتھ کھڑے ہیںاپوزیشن وہی کررہی ہے جو اس کا کام ہے جب ہم بھی اپوزیشن میں تھے تو ایسے ہی بڑھکیں مارتے تھے،میری 5 سیٹوں والے لوگ بلیک میل کرنے والی بات سے لوگ خفا ہوگئے، اپنی کتابوں میں کہہ چکا ہوں چوہدری ظہور الٰہی اور خواجہ صفدر کے مجھ پر احسانات تھے،7 روز کےلئے رینجرز اور ایف سی دونوں کو بلالیا ہے ۔
اتوار کویہاں ایف نائن پارک میں اسلام آبادچیمبرکی جانب سے خواتین کاروباروں کیلئے لگائے گئے بازارکے دورہ کے موقع پرمیڈیاسے گفتگو میں وزیرداخلہ نے کہاکہ 15 تاریخ کے بعد وزیراعظم عمران خان کی پوزیشن مزیدواضح ہوجائیگی۔قومی اسمبلی کے اجلاس کو بلانے کافیصلہ سپیکرنے کرناہے،22 سے لیکر24 مارچ تک اسلام آبادمیں چھٹی ہوگی۔وزیرداخلہ نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کہیں نہیں جارہے اوروہ پانچ سال پورے کریں گے، ہم اتحادیوں کوساتھ لیکرچلنا چاہتے ہیں، اتحادیوں کومشکل وقت میں حکومت کاساتھ دیناچاہئے۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ انہوں نے اکھڑیانوالہ قتل واقعہ میں جب مجھے ملوث کیاگیا توچودھری شجاعت حسین کی والدہ میرے لئے کھانا بجھواتی تھی ۔وزیرداخلہ نے کہاکہ چوہدری شجاعت ان کے بھائیوں کی طرح ہیں اوروہ کبھی بھی ان کے خلاف بات نہیں کریں گے۔وزیرداخلہ نے کہاکہ اس وقت کوئی کارکن گرفتارنہیں ہے، کسی کواسلام آباد میں ملیشیا لانے کی اجازت نہیں ہوگی، اوآئی سی اجلاس کی وجہ سے 22 سے 24 مارچ تک اسلام آبادمیں مقامی چھٹی ہے۔اس کے بعد7 روز تک وزارت داخلہ کھلی ہوگی انشاءاللہ اچھی خبریں آئیگی لیکن جو بھی قانون ہاتھ میں لے گاتو قانون اسے ہاتھ میں لے گا۔ایک سوال پروزیرداخلہ نے کہاکہ ملک انارکی کی طرف جارہاہے،ہمیں جمہوریت کی طرف جانا ہے، اگراسلام آبادمیں ایک وقت میں دوجلسے ہوئے تووزارت داخلہ بہتری کاراستہ نکالے گی۔وزیرداخلہ نے کہاکہ اسمبلی کااجلاس بلانے کااختیارسپیکرکوحاصل ہے۔ سپیکرکافیصلہ کسی عدالت میں چیلنج نہیں ہوسکتا اورسپیکرجوبھی فیصلہ کریں گے وہ قانونی اورآئینی فیصلہ ہوگا۔وزیرداخلہ نے کہا کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اوروہ جیتیں گے۔انہوں نے کہاکہ تناﺅاورمحاذآرائی نہیں ہونی چاہئے۔ہمیں تلخیوں کی طرف نہیں جانا چاہئے، دنیا میں اس وقت جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں، یوکرین اورروس گندم اورتیل فراہم کرنے والے بڑے ممالک ہیں، ان ممالک میں محاذآرائی کی وجہ سے عالمی معیشت پراثرات مرتب ہورہے ہیں۔وزیرداخلہ نے کہاکہ انہوں نے اسلام آباد میں ایف سی اوررینجرز کوطلب کرلیاہے، آرٹیکل 245 کے تحت فوج بھی طلب کی جاسکتی ہے تاہم اس کی ضرورت نہیں ہوگی اورمعاملات خوش اسلوبی سے حل ہوں گے۔وزیرداخلہ نے کہاکہ وہ مولانافصل الرحمان سمیت سب علمائے کرام اورمشائخ عظام کااحترام کرتے ہیں،ہم کسی کولڑنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ لاجز کے واقعہ میں فرائض سے غفلت برتنے والے اہلکاروں کومعطل کیاگیاہے۔ پارلیمنٹ لاجز میں 365 فیملیز رہتی ہیں۔وزیرداخلہ نے اسلام آبادچیمبرکی جانب سے خواتین بازارکے انعقادکے اقدام کوسراہا اورکہاکہ آج اس بازارمیں 100 نہیں بلکہ دوہزارسٹالز ہونے چاہئیں تھے،میری خواہش ہے کہ اسلام آباد کے ہرسیکٹرمیں خواتین بازارہوں، رمضان المبارک میں خواتین کواس طرح کے رمضان بازارلگانےچاہئیں اس ضمن میں انتظامیہ مکمل معاونت فراہم کرے گی۔انہوں نے کہاکہ اس طرح کے بازاروں میں بلوچستان اورخیبرپختونخوا کی خواتین کی زیادہ شمولیت ہونی چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں۔ انصار الاسلام کے رضاکاروں کو ہاتھ بھی لگایا تو ہاتھ کاٹ دیں گے،ترجمان جے آئی کا شیخ رشید کو جواب

مزیدخبریں