( نیوز ایجنسی)وزیر اعظم عمران خان کےخلاف متحدہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر حکومت کی چا ر اہم اتحادی جماعتوں کے فیصلہ کن اجلاس آج اسلام آباد میں چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر ہونگےجس میں تحریک عدم اعتماد کی حمایت کر نے کا حتمی فیصلہ کیا جائیگا جبکہ مسلم لیگ (ن)،پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کی طرف سے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں باضابطہ طورپر مسلم لیگ (ق) کی قیادت کو آگاہ کر دیا جائیگا کہ وہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کو نیا وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے پر رضا مند ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق با خبر ذرائع نے بتایاکہ مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے ملاقات کےلئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے خالد مقبول صدیقی ، وفاقی وزیر امین الحق ، عامر خان اور وسیم اخترپر مشتمل وفد چودھری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی سے ملاقات کریگا جس میں پیپلز پارٹی کےساتھ سندھ حکومت کے ساتھ معاملات طے کر نے کےلئے حتمی مشاورت کی جائیگی اور پیپلز پارٹی کےساتھ ہونے والے مجوزہ تحریری معاہدے کی تفصیلات کو چودھری پرویز الٰہی اور چودھری شجاعت حسین کے ساتھ شیئر کیا جائیگاجس کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی (باپ )کا ایک وفد بھی خالد مگسی کی سربراہی میں چوھری برادران سے ملاقات کریگا ۔
ذرائع کے مطابق جے ڈی اے کے غوث بخش مہر بھی چودھری برادران سے ملاقات کرینگے ،جی ڈی ااے کے دو ارکان اسمبلی کی طرف سے تحریک عدم اعتماد کی حمایت کا امکان ہے جبکہ وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کے سابق صدر آصف علی زر داری سے اختلافات کے باعث مفاہمت نہ ہونے پر اس بات کا امکان ہے کہ وہ تحریک عدم اعتماد کی حمایت نہیں کرینگی ۔ دوسری جانب حکومت کی اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم (ق) کا تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر مشاورتی اجلاس اتوار کو بھی ہوا ،ذرائع کے مطابق اجلاس کو اب تک کے اپوزیشن اور حکومت کے ساتھ روابط پر اعتماد میں لیا گیا اور اتحادی جماعتوں سے مشاورت پر بھی بریفنگ دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں۔ انصارالاسلام سمیت کوئی ملیشیا اسلام آبادآئی تواسے کچل دیاجائیگا۔شیخ رشید کی وارننگ
چودھری شجاعت (فائل فوٹو)
تحریک عدم اعتماد۔حکومت کی چا ر اہم اتحادی جماعتوں کی آج چودھری برادران سے فیصلہ کن ملاقاتیں
Mar 13, 2022 | 21:22:PM