(24 نیوز)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاہے کہ ایم کیو ایم وزیراعظم کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ،خالد مقبول نے اپنے فیصلے کا پیمانہ رکھا ہے اس سے مطمئن ہوں ، حق اور سچ کے پیمانے کیساتھ ایم کیو ایم کھڑی ہوگی ۔
ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا پیغام لیکر ایم کیو ایم کے دفتر آیا ہوں،اپوزیشن وزیراعظم کو ہٹانا چاہتی ہے لیکن وہ مضبوطی کیساتھ کھڑے ہیں ، ایم کیو ایم سے کہا ہمارے پاس اپنے نمبرز پورے ہیں ، ہمیں کوئی مانگے تانگے کی ضرورت نہیں ہے ۔
گورنر سندھ نے کہاکہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گی ، اندرون و بیرون ملک سے ایسی چیزیں ہوتی رہی ہیں ، مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے دریا پار کریں گے ،عمران اسماعیل نے کہاکہ ایم کیو ایم سے ہمارے تعلقات پہلے سے زیادہ بہتر ہوئے ہیں ،ایم کیو ایم نے ہر مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کا اجلاس کب ہو گا؟ تاریخ کا اعلان ہو گیا!