ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف قیادت کی ملاقات کی اندورنی کہانی سامنے آگئی،ایم کیوایم نے پی ٹی آئی سے بڑا مطالبہ کردیا ،ایم کیوایم نے پی ٹی آئی سے اپنی پوزیشن واضح کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایم کیو ایم نے کہاہے کہ ہم تو ساتھ کھڑے ہوجائیں گے انتشار آپ کی صفوں میں نظر آرہا ہے، پی ٹی آئی کا کہناہے کہ ایم کیوایم پی ٹی آئی قیادت کل اسلام آباد میں ملاقات کرینگے ،ذرائع کے مطابق ایم کیوایم کو یقین دہانی کرائےگی کہ ہمارا کوئی رکن ٹوٹ نہیں رہا،پی ٹی آئی اپنی پالیسی ایم کیو ایم کو واضح کرے گی۔
واضح رہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایم کیو ایم رہنما خالدمقبول صدیقی سے ملاقات کی،جس میں تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے حوالے سے حمایت کی درخواست کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کو بڑا دھچکا،امتیاز صفدر وڑائچ دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل