( 24نیوز)وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے حکمت علی طے کرنے کے لئے اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ مشاورتی اجلاس آج اسلام آباد میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہوگا جس کےلئے سابق صدر آصف علی زرداری کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی جائے گی اور حکومتی اتحادی جماعتوں سے رابطوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں پارلیمنٹ لاجز پر پولیس کی ریڈ اور ایم این ایز پر تشدد اور گرفتاری کے بعد کی صورتحال پر حکمت عملی پر بھی مشاورت بھی کی جائے گی۔
شہباز شریف کی جانب سے اپوزیشن رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہونگے جبکہ سردار اختر مینگل سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے قائدین کو مدعو کیا گیا ہے۔ ؎
یہ بھی پڑھیں۔ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
ْْْْ