(24 نیوز)کیماڑی پولیس نے تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تارج کی گرفتاری ظاہر کر دی۔
پولیس ذرائع کاکہناہے کہ ڈی سی کیماڑی کے دفتر پر کچھ عرصہ قبل حملے کا واقعہ پیش آیا تھا ،ارسلان تاج کو اسی کیس میں گرفتار کیا گیا ہے ،سائٹ کے علاقے میں قائم ڈی سی کیماڑی کے دفتر پر ہنگامہ آرائی اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا ۔
دوسری جانب سینئر رہنما پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی ایک بار پھر گلستانِ جوہر تھانے ایم پی اے ارسلان تاج کی پولیس کی جانب سے اغوا کی درخواست لیکر پہنچ گئے، فردوس شمیم نقوی کاکہناتھا کہ ایک بار پھر آئین پاکستان کی پولیس سٹیشن میں پامالی ہوئی ہے،قانون کی دھجیاں اڑادی گئیں تھانے میں، گلستانِ جوہر تھانے کے ڈیوٹی آفیسر نے رپورٹ لینے اور ایف آئی آر درج کرنے سے انکارکر دیا۔
پی ٹی آئی رہنما کاکہناتھا کہ ایس ایچ او موجود نہیں ، میں واپس آؤں گا، برابر ایف آئی آر کٹوانے،درخواست نہ لینے کے دو گواہ ساتھ موجود ہیں ریحان اور ندیم میرے حلقے سے۔ان کاکہناتھا کہ ڈیوٹی آفیسر عباسی کے خلاف اسمبلی میں آواز اٹھاو¿ں گا،درخواست صرف عزیز بھٹی تھانے نے جمع کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی کو کپتانی کی پیشکش پر بابراعظم کا بیان بھی سامنے آگیا، بڑا شکوہ کردیا