(24 نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت آج ہو گی۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کیس کی سماعت کرینگے،سیشن عدالت نے عمران خان کو آج فرد جرم عائد کرنے کیلئے ذاتی طور پر طلب کر رکھا ہے۔
الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کیلئے کمپلینٹ دائر کر رکھی ہے،عمران خان کی مسلسل عدم حاضری پر عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے وارنٹ گرفتاری معطل کر کے عمران خان کو آج عدالت پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے آج پیش نہ ہونے پر ٹرائل کورٹ کو کارروائی کا حکم دیا تھا۔سیشن عدالت عمران خان کی عدم پیشی پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر