ظل شاہ قتل کے حقائق چھپانے پر عمران خان کیخلاف مقدمہ درج، گرفتاری کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت دیگر پارٹی رہنماﺅں پرکارکن ظل شاہ کے قتل کے حقائق چھپانے پر ایف آئی آر درج کرلی۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اوردیگر رہنماﺅں کیخلاف مقدمہ تھانہ سرور روڈ درج کیا گیا،ایف آئی آر شواہد مٹانے واقعے کے اصل حقائق چھپانے اور پولیس کو گمراہ کرنے کے قانون دو سو ایک پر ہے ،ذرائع کاکہناہے کہ آج اس ایف آئی آر پر عمران خان کی گرفتاری بھی عمل میں آسکتی ہے،آج پی ٹی آئی کی ریلی نکلے گی جس میں عمران خان کو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی کو کپتانی کی پیشکش پر بابراعظم کا بیان بھی سامنے آگیا، بڑا شکوہ کردیا