نور مقدم کیس: مجرم ظاہر جعفر کی اپیل خارج، سزائے موت برقرار

Mar 13, 2023 | 08:13:AM

(احتشام کیانی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے  نور مقدم قتل کیس کے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کی ٹرائل کورٹ سے سنائی گئی سزائے موت کا حکم برقرار رکھا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں ڈویژن بینچ  نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت عالیہ نے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کی ٹرائل کورٹ سے سنائی گئی سزائے موت کا حکم برقرار  رکھا ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق اور  جسٹس اعجاز  اسحاق پر مشتمل بینچ نے 21  دسمبرکو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مرکزی مجرم ظاہرجعفر اور  شریک مجرمان نے ٹرائل کورٹ سے سنائی گئی سزاؤں کو چیلنج کیا تھا۔

عدالت نے شریک مجرمان محمد افتخار  اور جان محمد کی سزا کے خلاف اپیلیں بھی خارج کردیں، ٹرائل کورٹ نے شریک مجرمان کو 10-10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

مزیدخبریں