پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) 15 مارچ سے ڈیزل اور پٹرول کی قیمت میں 10 روپے لٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق رواں ماہ کے آخری دو ہفتوں کے لئے ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے لٹر تک اضافے کی تجویز ہے، اسوقت ڈیزل پر پی ڈی ایل کی شرح 45 روپے لٹر ہے، جسے 15 مارچ کو بڑھا کر 50 روپے لٹر کیا جاسکتا ہے۔
ڈیزل کی موجودہ فی لٹر قیمت 280 روپے ہے اور حکومت نے یکم مارچ کو ڈیزل کی خوردہ قیمت برقرار رکھ کر پی ڈی ایل میں 5 روپے اضافہ کر دیا تھا اور مزید 5 روپے پی ڈی ایل دو ہفتے بعد نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
یوں 15 مارچ کو ڈیزل کی قیمت میں کم ازکم 5 روپے لٹر اضافہ متوقع ہے۔ دوسری جانب پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 3 روپے کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔