’مریم اورنگزیب نے کوئی تحفہ اپنے پاس نہیں رکھا‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وفاقی وزارت اطلاعات کی جانب سے وضاحت کی گئی ہےکہ وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے توشہ خانہ کا کوئی تحفہ اپنے پاس نہیں رکھا۔
وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے تمام تحائف توشہ خانہ میں جمع کروائے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہےکہ مریم اورنگزیب نے ایک گھڑی جس کی مالیت27 لاکھ 25 ہزار روپے تھی، اسے 19 مئی 2022 کو توشہ خانہ میں جمع کروایا۔
ضرور پڑھیں :وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کردیا
خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا 2002 سے 2023 کا ریکارڈ پبلک کر دیا ہے۔وفاقی حکومت نے کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ پر توشہ خانہ کا ریکارڈ اپ لوڈکیا ہے، توشہ خانہ کا 2002 سے 2023 کا 466 صفحات کاریکارڈ اپ لوڈ کیا گیا ہے۔