15 مارچ سے پارلیمانی بورڈ موزوں امیدواروں کو ٹکٹ جاری کریگا: رانا ثنااللہ

Mar 13, 2023 | 11:36:AM
مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے پارٹی کے تمام ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ تنظیموں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کاغذات نامزدگی کا مرحلہ مکمل ہوتے ہی 15 مارچ سے پارلیمانی بورڈ موزوں امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرے گا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے پارٹی کے تمام ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ تنظیموں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کاغذات نامزدگی کا مرحلہ مکمل ہوتے ہی 15 مارچ سے پارلیمانی بورڈ موزوں امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرے گا۔

 وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ تمام علاقائی تنظیمیں صوبائی حلقوں میں بہترین، قابل اور عوام دوست امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کو یقینی بنائیں، پارٹی ٹکٹ کے امیدوار اپنی درخواستیں پارٹی آفس میں جمع کرائیں، تمام علاقائی تنظیمیں عوامی رابطہ مہم کو مزید فعال بنائیں۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ مقبول جماعت ہونے کی وجہ سے مسلم لیگ ن عوام میں جانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، فتنہ خان کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کریں گے۔