برائلرمرغی کا گوشت سستا ہوگیا

Mar 13, 2023 | 11:37:AM

(سعید احمد) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے.لاہورشہرمیں برائلرمرغی کےگوشت کی قیمت میں معمولی کمی کی گئی ہے۔ 

مرغی کا گوشت 15روپے سستا ہو گیا ہے۔گوشت کی سرکاری قیمت 602 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 393 روپے فی کلومقرر جبکہ زندہ برائلرمرغی کا پرچون ریٹ 401 روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔ 

فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 244 روپے فی درجن پر برقرار ہے۔ انڈوں کی پیٹی 7200 روپے میں فروخت  ہوگی۔  

مزید پڑھیں: تاندلیانوالہ: 9 سالہ بچے کو گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا

مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی پر شہریوں نے قدرے اطمینان کا اظہار کیا ہے لیکن  قیمت میں استحکام نہ ہونے پر  تشویش میں مبتلا ہیں  شہریوں کے مطابق قیمتوں مستحکم کرنے کے لئے اقدامات نہیں کئے جا رہے۔

شہریوں  کا کہنا ہے کہ   انتظامیہ برائلر مرغی کی قیمتوں کو مستقل بنیادوں پر کنٹرول کرنے  کے لئے اقدامات کرے  تاکہ قیمتوں میں استحکام رہے ۔

مزیدخبریں