افغانستان کیخلاف سیریز: شاداب خان کو قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) افغانستان کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کو کپتان بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کیخلاف قومی ٹیم کی قیادت شاداب کریں گے جبکہ فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کو افغانستان کیخلاف آرام کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بابر اعظم اور محمد رضوان کے ساتھ شاہین آفریدی کو آرام دینے کی تجویزسامنے آئی ہے، فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو بھی آرام دینے کی تجویز ہے۔
اس کے علاوہ محمد نواز کی جگہ عماد وسیم کو سکواڈ میں شامل کرنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیے: شاہین آفریدی کو کپتانی کی پیشکش پر بابراعظم کا بیان بھی سامنے آگیا، بڑا شکوہ کردیا
ساتھ ہی احسان اللہ، فہیم اشرف، شان مسعود اور صائم ایوب کی سکواڈ میں شمولیت کے امکانات بھی روشن ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل خبریں تھیں کہ ٹیم کی کپتانی شاہین آفریدی کے سپرد ہوگی۔