اپنی تدفین کے فتوے پر ’عرفی‘ کافیضان انصاری کو دوٹوک جواب   

Mar 13, 2023 | 12:12:PM
قبرستان میں اپنی تدفین کے حوالے سے فتوے پر بھارتی متنازعہ اور بولڈ اداکارہ و ماڈل ’عرفی جاوید‘ کا ردعمل سامنے آگیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قبرستان میں اپنی تدفین کے حوالے سے فتوے پر بھارتی متنازعہ اور بولڈ اداکارہ و ماڈل ’عرفی جاوید‘ کا ردعمل سامنے آگیا۔

عرفی نے میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیضان انصاری اتنا فارغ انسان ہے کہ وہ قبرستان جا جا کر ان کے خلاف درخواست دے رہا ہے؟

اداکارہ نے مزید کہا کہ عرفی مسلمان نام ہے یہ فیصلہ کرنے والا فیضان انصاری کون ہوتا ہے؟ یہ شخص توجہ کا طلبگار ہے، شہرت حاصل کرنے کیلئے یہ سب کررہا ہے اور اب میں اس پر مزید کیا کہہ سکتی ہوں۔

واضح رہےکہ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چند روز قبل انڈین ٹی وی اداکار فیضان انصاری نے بتایا تھا کہ انہوں نے قبرستان جا کر درخواست دی ہے جس میں گزارش کی گئی ہے کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے مسلمان عرفی جاوید کو قبرستان میں دفن نہیں ہونے دیں گے، اس حوالے سے فتویٰ بھی آرہا ہے اور قانونی کارروائی بھی کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کارکن ظلِ شاہ کی موت ٹریفک حادثہ قرار، عمران خان کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیضان انصاری کی جانب سے عرفی جاوید کو لیگل نوٹس بھی بھیج دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ عرفی کو اگر ممبئی میں رہنا ہے تو اپنی ’حد اور حالت‘ بدلنی ہوگی، نہیں تو وہ انہیں یہاں نہیں رہنے دیں گے، عرفی اپنے پہناوے سے ہر دھرم اور ہر کمیونٹی کی بے عزتی کر رہی ہیں، عرفی جاوید عوامی مقامات پر برہنہ گھومتی ہیں جو کہ بہت شرم کا مقام ہے۔