پنجاب: 11 ترقیاتی سکیموں کیلئے 9 ارب سے زائد کے فنڈز کی منظوری

Mar 13, 2023 | 12:15:PM

(علی رامے) چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مختلف سیکٹرز کی 11 ترقیاتی سکیموں کیلئے 9 ارب سے زائد کے فنڈز کی منظوری دے دی۔

چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ علی سرفراز حسین کی زیر صدارت پی اینڈ ڈی کمپلیکس میں صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ، متعلقہ سیکٹرز کے افسران شریک ہوئے، اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 11 ترقیاتی سکیموں کیلئے 9 ارب سے زائد کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔

پنجاب رورل سسٹین ایبل واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن منصوبہ پائلٹ، کلسٹر سنٹرل ون بھوآنہ کیلئے 94 کروڑ 21 لاکھ، کلسٹر ساؤتھ تھری لیاقت پور کیلئے 48 کروڑ 93 لاکھ، کلسٹر سنٹرل ٹو پاکپتن عارف آباد، ڈھکو چشتی اور سوچاں کیلئے 50 کروڑ 82 لاکھ، پنجاب رورل سسٹین ایبل واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن منصوبہ، کہروڑ پکا میں 31 کروڑ 16 لاکھ روپے کے فنڈز منظور کئے گئے۔

اجلاس میں کلسٹر ساؤتھ ون بہاولنگر کیلئے 30 کروڑ 5 لاکھ، کلسٹر ساؤتھ ون بہاولپور کے لئے 26 کروڑ 48 لاکھ، کلسٹر نارتھ سرگودھا کیلئے 12 کروڑ 61 لاکھ، کلسٹر نارتھ چکوال کیلئے 12 کروڑ 61 لاکھ روپے منظور کرلیے گئے۔

پنجاب کے 11 جنوبی اضلاع میں نیوٹریشن چیف منسٹر اسٹنٹنگ ریڈکشن سکیم کیلئے الاؤنس، ڈاکٹر عاصم الطاف ڈائریکٹر نیوٹریشن کے لئے مراعاتی الاؤنس کیلئے 57 کروڑ 63 لاکھ، ڈاکٹر محمد فاروق احمد کے لئے مراعاتی الاؤنس 1 ارب 13 کروڑ 5 لاکھ، سی پی ای انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان کی توسیع کیلئے 4 ارب 27 کروڑ 29 لاکھ روپے کے فنڈز منظور کئے گئے۔

مزیدخبریں