فلم ’آر آر آر‘ کے گانے ’ناٹو ناٹو‘ نے آسکر اپنے نام کرلیا  

Mar 13, 2023 | 12:24:PM

(ویب ڈیسک) بھارتی تیلگو فلم آر آر آر کے مقبول ترین گانے ’ناٹو ناٹو‘ نے آسکر ایوارڈ جیت کر نئی تاریخ رقم کردی۔

یہ کسی انڈین پروڈکشن کا پہلا گانا ہے جس نے ’بیسٹ اوریجنل سانگ‘ کی کیٹگری میں اکیڈمی ایوارڈز حاصل کیا ہے۔اس گانے نے انٹرنیٹ پر دھوم مچائی اور یہ آسکر حاصل کرنے کی دوڑ میں سب سے آگے تھا۔

آر آر آر فلم کی کہانی تاریخی ہے۔ اس میں ملک کے جذبات کا اظہار ہوتا ہے۔ لہٰذا انڈیا میں فلم کی شاندار کامیابی کو دیکھ کر کوئی تعجب کی بات نہیں ہے۔ تاہم دنیا کے دیگر ممالک میں اس فلم کی مقبولیت اور باکس آفس پر اس کی کامیابی بے مثال ہے۔

آر آر آر نے سال 2022 کی بہترین فلموں کی کئی فہرستوں میں اپنی جگہ بنائی ہے۔

گزشتہ سال اکتوبر میں ریلیز ہونے کے بعد سے آر آر آر جاپان میں اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی انڈین فلم بھی بن گئی ہے۔

مزید پڑھیں: اپنی تدفین کے فتوے پر ’عرفی‘ کافیضان انصاری کو دوٹوک جواب   

مشہور امریکی میگزین ‘دی نیو یارک’ نے فلم کے ڈائریکٹر راجامولی کے ساتھ ایک انٹرویو میں آر آر آر کو ’خوشگوار حد سے زیادہ دلچسپ فلم‘ قرار دیا۔آسکرز کی میزبانی جمی کامل نے کی جبکہ ان کے ساتھ بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رض احمد نے بھی آسکرز کی میزبانی کے فرائض انجام دیئے۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے بہترین دستاویزی فیچر فلم کی کیٹیگری میں تیسری نامزد ’ All That Breathes، اپنا جادو چلانے میں ناکام رہی۔اس کے علاوہ 95 ویں آسکرز کی تقریب میں ملالہ یوسفزئی بھی شریک ہوئیں تاہم ان کی مختصر دورانیے کی دستاویزی فلم Stranger at the Gate آسکرز نہ جیت سکی۔

مزیدخبریں