(ویب ڈیسک) پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے منصور رانا کو قومی ٹیم کا منیجر برقرار رکھا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق منصور رانا افغانستان کے خلاف سیریز میں فرائض انجام دیں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ افغانستان کے خلاف ہونے والی سیریز کیلئے مقامی کوچنگ اسٹاف کا پہلے ہی فیصلہ ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: افغانستان کیخلاف سیریز، شاداب خان کو قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ
قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد یوسف سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کے عبوری کوچ ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان، افغانستان سے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شارجہ میں شاداب خان کی قیادت میں کھیلے گا۔
پاکستان اور افغانستان ٹی ٹوئنٹی سیریز 24 مارچ سے شروع ہوگی، سیریز کا دوسرا میچ 26 اور تیسرا 27 مارچ کو کھیلا جائے گا۔