اسلام آباد پولیس عمران خان کو گرفتارکرنے لاہور پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)خاتون جج کو دھمکانے کے کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر اسلام آباد پولیس کی ٹیم عمران خان کو گرفتار کرنے پھر لاہو رپہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کی ٹیم خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لے کر لاہور پہنچی۔اسلام آباد پولیس کا کہنا ہےکہ عمران خان کی گرفتاری عدالتی حکم پر گرفتاری ہوگی جب کہ عمران خان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی اضافی نفری درکار ہے۔
اس سے قبل خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا گیا ۔
عمران خان کی آج حاضری سے استثنی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا گیا ،عدالت نے 29 مارچ کو عمران خان کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے،عمران خان کی آج عدالت حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کردی گئی ۔ تھانہ مارگلہ پولیس کو عمران خان کو آئندہ سماعت پر عدالت پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ضرور پڑھیں :پی ٹی آئی کارکن ظلِ شاہ کی موت ٹریفک حادثہ قرار، عمران خان کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
خیال رہےکہ عدالت نے عمران خان کو کیس کی کاپیاں دینےکے لیے آج طلب کر رکھا ہے، عمران خان کا ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونا لازمی ہے، اس کے بعد ہی مقدمے کی کارروائی آگے بڑھائی جائےگی۔
واضح رہےکہ خاتون جج کو دھمکانےکےکیس میں عمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے۔