(24 نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے توشہ خانہ کا ریکارڈ کابینہ ڈویژن کی سرکاری ویب سائیٹ پر جاری کردیا گیا ہے۔
توشہ خانہ کا 2002ء سے 2023ء تک کا 466 صفحات پر مشتمل ریکارڈ رپورٹ کی صورت میں اپلوڈ کیا گیا ہے۔
اس رپورٹ میں سابق وزرائے اعظم، وزرائے اعلیٰ اور سرکاری افسران کے نام شامل ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے بھی توشہ خانہ میں تحائف کی رقم ادا کیے بغیر ایک ٹریکٹر، ایک موٹر سائیکل اور اور ایک بھینس حاصل کی۔
اس تمام صورتحال میں اگر ایم کیو ایم پاکستان کے کنوئنر خالد مقبول صدیقی کی بات کریں تو انہوں نے ساڑھے اڑتیس لاکھ روپے کی رولکس گھڑی توشہ خانہ میں جمع کروا کے ایک مثال قائم کی۔