اردن کی شہزادی ایمان بنت عبداللہ دوم کی شادی 

Mar 13, 2023 | 14:27:PM
اردن کی شہزادی ایمان بنت عبداللہ دوم گزشتہ روز جمیل الیگزینڈر تھرمیوتیس کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اردن کی شہزادی ایمان بنت عبداللہ دوم گزشتہ روز جمیل الیگزینڈر تھرمیوتیس کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں شادی کی تقریب سرکاری ٹی وی پر براہ راست دکھائی گئی۔

عرب میڈیا کے اردن کی شہزادی ایمان بنت عبداللہ دوم کی اتوار کو جمیل الیگزینڈر تھرمیوتیس سے عمان کے بیت الاردون محل میں شادی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں شاہی خاندان کے علاوہ اردن کے ولی عہد حسین بن عبداللہ دوم کی سعودی منگیتر رجوہ خالد السیف، عرب ممالک کے مندوبین سمیت 150 مہمان شریک تھے۔

رپورٹ کے مطابق شادی کی اس تقریب میں مصر کی موجودہ خاتون اول انتصار عامر، ابوظبہی ایگزیکٹو آفس کے چیئرمین شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان، بحرین کے شیخ عیسیٰ بن سلمان بن حمد الخلیفہ اور شیخ سلمان بن احمد الخلیفہ کے علاوہ کویت کی شیخہ امثال الاحمد الجابر الصباح نے بھی شرکت کی۔

اس پروقار تقریب سے پہلے شادی کی مصروفیات کی تفصیلات کو منظر عام پر نہیں لایا گیا تھا۔ 

تقریب میں معروف فیشن ڈیزائنر ریما دہبور کے سفید گاؤن میں شہزادی ایمان کی تصاویر کے ساتھ ساتھ ایک بیلٹ بھی شامل ہے جو ملکہ رانیہ نے 1993 میں شاہ عبداللہ دوم سے اپنی شادی کے دوران پہنی تھی۔

مزید پڑھیں: ٹریکٹر، موٹرسائیکل اور بھینس بھی نا چھوڑی، پرویز الہیٰ توشہ خانہ سے کیا کچھ لے اُڑے

شہزادی ایمان شاہ عبداللہ دوم اور اردن کی ملکہ رانیہ العبداللہ کی سب سے بڑی بیٹی ہیں جبکہ جمیل تھرمیوتیس یونان نژاد ہیں جو وینز ویلا کے شہر کراکس میں 1994 میں پیدا ہوئے اور اس وقت نیویارک میں واقع وینچر کیپیٹل فنڈ میں منیجنگ پارٹنر ہیں۔

دیگر کیٹیگریز: دنیا - لازمی پڑھیں
ٹیگز: