انڈونیشیا: آتش فشاں پہاڑ پھٹنے کے مناظر

Mar 13, 2023 | 14:51:PM

(ویب ڈیسک) انڈونیشیا میں آتش فشاں پہاڑ ماؤنٹ میراپی پھٹنے کے دل دہلا دینے والے مناظر سامنے آئے ہیں۔

انڈونیشیا میں دو دن قبل مشہور آتش فشانی پہاڑ میراپی پھٹ پڑا ہے اور اس سے لاوا بہنے لگا ہے۔ آتش فشانی کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ کئی گاؤں اس کی راکھ کی لپیٹ میں آ گئے، اور قریبی علاقوں میں دھواں پھیل گیا۔

آتش فشاں کا لاوا 7 کلو میٹر کے رقبے تک پھیل گیا ہے، دھوئیں اور راکھ کے بادل فضا میں بلند ہوتے رہے، جنھیں دور سے دیکھا جا سکتا تھا۔

آتش فشاں آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ راکھ کے بادل تین ہزار میٹر بلندی تک پہنچ گئے تھے۔

سوشل میڈیا پر اس واقعے کی دل دہلا دینے والی ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔

مزید پڑھیں: اردن کی شہزادی ایمان بنت عبداللہ دوم کی شادی 

ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راکھ اور دھواں نہایت تیز رفتاری کے ساتھ پہاڑ سے نیچے کی طرف چلا جا رہا ہے، جسے دیکھ کر لگتا ہے کہ اگر کوئی اس کی زد پر تھا تو اس کے لیے بچ نکلنا ناممکن ہوتا۔

مزیدخبریں