ترکیہ اور شام کیلئے بھیجا گیا امدادی سامان نصر پہنچ گیا

Mar 13, 2023 | 17:48:PM
ترکیہ اور شام کیلئے بھیجا گیا امدادی سامان نصر پہنچ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ترکیہ اور شام کیلئے بھیجا گیاامدادی سامان کا  پہلا بحری جہاز نصرشام پہنچ چکا ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے بھیجا گیا امدادی سامان شام پہنچ گیا ہے۔ 1000 ٹن سامان پر مشتمل امدادی سامان گزشتہ ماہ 28 فروری کو  بحری جہاز کے ذریعے بھیجا گیا تھا۔ 

این ڈی ایم اے  کے مطابق زلزلہ متاثرین کے لیے بھیجے گئے امدادی سامان کی استقبالیہ تقریب میں پاکستان کے سفیر ایئر مارشل (ر) شاہد اختر، شامی حکومت کے اعلیٰ عہدیداران اور بڑی تعداد میں سکول کے بچے شامل تھے۔ بچوں نے بینڈ کی دھن بجا کر بحری جہاز کا خیر مقدم کیا۔ اس استقبالیہ تقریب میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔ 

مزید پڑھیں: سعودی قومی پرچم بنانیوالے خطاط انتقال کرگئے

این ڈی ایم اے کی جانب سے شام اور ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے امدادی سامان میں کمبل، خشک راشن، دوائیں اور گرم کپڑے شامل ہیں۔ 1000 ٹن امدادی سامان لے جانے والا یہ پہلا بحری جہاز ہے جو اپنی منزل تک پہنچ چکا ہے۔ اس کے علاوہ این ڈی ایم اے  نے 67 کنٹینرز پر مشتمل ایک سول بحری جہاز بھی روانہ کر دیا ہے اور این ڈی ایم اے زلزلہ متاثرین کیلئے مزید دو سول بحری جہاز جلد بھیجے گا۔ 

این ڈی ایم اے کے علاوہ پی این ایس معاون بھی 550 ٹن لوڈ کے ساتھ ایک بحری جہاز گزشتہ روز 12 مارچ کو روانہ کر چکا ہے۔