نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے یورپین یونین کی سفیر  کی ملاقات

Mar 13, 2023 | 18:05:PM

This browser does not support the video element.

(24نیوز)نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان سے یورپین یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امورخصوصاً صوبے میں یورپین یونین کے تعاون سے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں یورپین یونین کے فرسٹ سیکرٹری کوآپریشن سوین روش اور چیف سیکرٹری امداد اللہ بوسال بھی موجود تھے،ڈاکٹر رینا کیونکا نے پولیس لائنز دھماکے پر وزیر اعلیٰ سے اظہار افسوس   کیا،نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان نے کہا کہ یورپین یونین خیبر پختونخوا میں مختلف شعبوں میں تعاون کر رہی ہے، صوبائی حکومت اور صوبے کے عوام سماجی شعبوں میں یورپین یونین کے تعاون کی قدر کرتے ہیں،  صوبائی حکومت کو ضم شدہ اضلاع میں یورپین یونین کے تعاون کی ضرورت ہے، حکومت اپنی سطح پر ضم اضلاع کو ترقی دینے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان نے مزید کہا کہ افغان جنگ کی وجہ سے ضم اضلاع کے عوام گزشتہ 40 سالوں سے گوناگوں مسائل کا شکار رہے ہیں،ضم اضلاع کو قومی دھارے میں لانے کیلئے خصوصی توجہ کی ضرورت ہے،  ضم اضلاع میں فنی تعلیم، صحت، دیہی ترقی اور معاشی شعبوں پر توجہ دیکر وہاں لوگوں کی مشکلات میں خاطرخواہ کمی لائی جاسکتی ہے۔

 یورپین یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے کہا کہ یورپین یونین اپنے آنے والے سپورٹ پروگراموں میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان پر خصوصی توجہ دے گی۔

مزیدخبریں