سونا پھر سے مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا ؟جانیے

Mar 13, 2023 | 18:20:PM

(24 نیوز)معاشی مشکلات کا شکار پاکستانی عوام کیلئے روز کوئی نہ کوئی بری خبر سامنے آتی ہے، آج بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے، سونا فی تولہ 2 لاکھ روپے سے چند سو روپے کی دوری پر ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 20 ڈالر مہنگا ہوکر 1886 ڈالر فی اونس پر پہنچ  گیا  ہے، جبکہ پاکستان میں سونا فی تولہ  500 روپے مہنگا ہونے کے بعد ایک لاکھ 99 ہزار 200 روپے کا ہو گیا ہے ، دس گرام سونا 428 روپے اضافے سے 1 لاکھ 70ہزسر 782 روپے کا ہوگیا  ہے ، جبکہ ایک تولہ چاندی 2120روپے پر ہی برقرار ہے ۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا مثبت اختتام  ہوا ہے ، ہنڈرڈ انڈیکس میں 63 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، ہنڈرڈ انڈیکس 0.15 فیصد اضافے سے 41856 کی سطح پر بند ہوا ہے ، ہنڈرڈ انڈیکس کی بلند سطح 42291 اور کم سطح 41787 رہی۔ 

مزیدخبریں