(24 نیوز ) پنجاب اور خیبر پختونخوا کے عام انتخابات سے پہلے ہی وفاقی دارالحکومت کی پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے سامنے آئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سیدہ زاہدہ بخاری کو ایس ایس پی سپیشل پراٹیکشن یونٹ (ایس پی یو ) تعینات کیا گیا ہے ، گلفام ناصر کو ایس ایس پی لاء اینڈ آرڈر تعینات کر دیا گیا ہے ۔
کیپٹن ریٹائرڈ سید ذیشان حیدر کو اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ ، فریال فرید کو ایس پی ہیڈکوارٹر ،نوشیراں چانڈیو کو ڈی پی او صدر ، سعود خان کو ڈی پی او ایریا ون ، رخسار مہدی کو ایس پی سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ تعینات کر دیا گیا ہے ۔