اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو راجہ بشارت کو ہراساں کرنے سے روک دیا 

Mar 13, 2023 | 18:49:PM
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو راجہ بشارت کو ہراساں کرنے سے روک دیا 
کیپشن: راجہ بشارت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت کو ہراساں کرنے سے روک دیا ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں راجہ بشارت کی پولیس کی جانب سے ہراساں کئے جانے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے راجہ بشارت کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ جوڈیشل کمپلیکس اور ہائیکورٹ پر حملے کے مقدمات میں عبوری ضمانت کے باوجود ہراساں کیا جا رہا ہے اور گرفتاری کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،راجہ بشارت کاکہناتھاکہ کوئی نیا مقدمہ قانون پر عمل کئے بغیر درج کرنے سے بھی روکا جائے۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ ایسا کوئی قانون ہی موجود نہیں ہے کہ ایف آئی آر سے متعلق پیشگی معلومات دی جائیں، اعظم سواتی کیس میں بھی اسی طرح کا معاملہ زیر بحث آیا تھا،چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ بھارت میں بھی ایسا کوئی قانون موجود نہیں لیکن وہ کچھ اصلاحات کررہے ہیں، بھارت میں ایف آئی آر درج ہونے کے بعد ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی جاتی ہے، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ پولیس کو نوٹس جاری کررہے ہیں، پھر یہ دیکھ لیتے ہیں ، کیس کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: نگران پنجاب حکومت کا رمضان میں عوام کو مفت آٹے کی فراہمی کا فیصلہ