پنجاب سمیت ملک بھر میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی

Mar 13, 2023 | 19:07:PM

(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے پنجاب سمیت ملک بھر میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ وفاقی دارالحکومت میں اسلام آباد میں موسم خشک رہے گا،اسلام آباد میں دن کے درجہ حرارت03 سے 04 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہیں گے۔
رپورٹ میں کہاگیاہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، دن کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہیں گے ،ادھر پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، دن کے درجہ حرارت 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہیں گے،مری اور گلیات میں بھی موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا،بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں دن کے درجہ حرارت 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہیں گے،جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا ،دن کے درجہ حرارت 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہیں گے۔
رپورٹ میں مزید کہاگیاہے کہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم خشک رہے گا ، کشمیر میں دن کے درجہ حرارت 06 سے 08 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہیں گے،گلگت بلتستان میں درجہ حرارت 04 سے 06ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ لگژری گاڑیاں استعمال کرنیوالے افسران پر برہم، کابینہ ڈویژن کو واپس لینے کی ہدایت

مزیدخبریں