(24 نیوز )راولپنڈی پولیس کی ناقص کارکردگی کا بڑا کیس سامنے آیا ہے،8 سال سے مسلسل ایک ہی سٹور پر ڈکیتی کے باجود پولیس ایک بھی ملزم ٹریس نہ کر سکی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ویسٹریج کی حدود میں واقع ایک سٹور میں ہر سال ڈکیتی ہوتی ہے ،مقدمہ بھی ہر سال درج ہوتا ہے مگر نہ آج تک ملزم پکڑے گئے نہ برآمدگی ہوئی گزشتہ روز بھی ڈکیتی ہوئی پولیس کو سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دی گئی مگر کارروائی نہ ہو سکی۔
رپورٹ کے مطابق راولپنڈی لین فائیو میں قائم ایک ہی سٹور پر 8 سالوں سے 8 ڈکیتی کی وارداتیں ہو چکی ہیں، متاثرہ تاجر کا کہنا ہے کہ 2016 سے ہر سال ڈکیتی کی واردات ہوتی ہے، راولپنڈی ہر سال پولیس ایف آئی آر درج کرکے خاموش ہوجاتی ہے، راولپنڈی پولیس 8 میں سے ایک ڈکیتی بھی ٹریس نہیں کرسکی، سٹور پر 5 روز قبل ڈکیتی کی آٹھویں واردات ہوئی، واردات کے دوران ریسکیو 15 پر کال کی لیکن پولیس کا ایک اہلکار 2 گھنٹے بعد موقع پر پہنچا، راولپنڈی ہر سال ڈکیتی کی واردات پر آئی جی پنجاب سمیت تمام افسران کو درخواستیں دیں ، راولپنڈی پولیس سے اس قدر مایوس ہوں کہ آئندہ واقع رپورٹ نہیں کروں گا، راولپنڈی حالیہ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس کو دی ہے۔