(24نیوز) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان ہی اصل ایم کیو ایم ہے۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ آج یہ واضح ہوگیا کہ ایم کیو ایم پاکستان ہی اصل ایم کیو ایم ہے،ہم خدا کے شکر گزار ہیں اس نے ہمیں موقع دیا کہ عوام کی پراپرٹی شہیدوں کی امانت ہمیں ملی ہے ،ہم امانت کو ان کے حقداروں کے حوالے کرینگے ۔
مزید پڑھیں: کیماڑی پولیس نے پی ٹی آئی رکن اسمبلی ارسلان تارج کی گرفتاری ظاہر کر دی
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ اللّٰہ نے ہمیں موقع دیا کہ شہیدوں کی پراپرٹی ہم کو ملی، واپس ملنے والی جائیداد شہیدوں کو واپس کریں گے، یہ جائیداد لوگوں کی فلاح کیلئے استعمال ہوگی، عمران فاروق کی بیوہ کو ان کا حق دیا جائے گا، اب ہمارے پاس ایک ہسپتال اور ایک یونیورسٹی بھی ہے، تعلیم و صحت اور خواتین کو ہنر سکھانے کیلئے فنڈز استعمال کریں گے، پراپرٹی شہید، لاپتا اور اسیر کارکنوں کی قانون چارہ جوئی کیلئے استعمال ہوگی۔
ایم کیو ایم کے وکیل نذر محمد نے لندن سے ویڈیو لنک پر پریس کانفرنس میں شرکت کی اور ان کا کہنا تھا کہ بانی ایم کیو ایم اگست 2016 سے ایم کیو ایم کا حصہ نہیں تھے۔