2016 میں توشہ خانہ تحائف کی لسٹ مانگنے پر نواز شریف نے کیا جواب دیا ؟اعزاز سید نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا 

Mar 13, 2023 | 23:06:PM
2016 میں توشہ خانہ تحائف کی لسٹ مانگنے پر نواز شریف نے کیا جواب دیا ؟اعزاز سید نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) تحقیقاتی صحافی اور اینکر اعزاز سید نے توشہ خانہ تحائف کی لسٹ پبلک ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اس لسٹ کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے کیونکہ میں نے اس لسٹ کیلئے بہت پہلے کوشش کی تھی لیکن میری نہیں سنی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق اعزاز سید کا کہنا تھا کہ انہوں نے 2016 میں مسلم لیگ ن کی حکومت میں درخواست دی تھی کہ بطور پاکستانی حکمران ملنے والے تحائف اس قوم کا حق ہیں ، ان کی لسٹ دی جائے اور اس کیلئے وفاقی محتسب نے میرے حق میں فیصلہ بھی دیا تھا ، جس کے بعد اپیل صدر پاکستان ممنون حسین کے پاس گئی اور اس کے بعد جب کیبنٹ میں گئی تو وزیر اعظم نواز شریف نے سیکرٹری کیبنٹ فواد حسن فواد کے ذریعے ہدایت کی کہ یہ سب لسٹیں سیکرٹ ہیں انہیں پبلک نہیں کیا جائے گا، سینئر صحافی نے اس ہدایت کے بعد جو لیٹر جاری کیا وہ حیران کن تھا ، فواد حسن فواد کی جانب سے جاری کیے گئے خط میں صحافیوں کو بھی سرکاری اداروں میں آنے سے منع کر دیا گیا ۔

سینئر صحافی نے کہا کہ شکر ہے یہ لسٹ اب عوام کے سامنے آ گئی ہے ، لیکن افسوس یہ ہے کہ  ہم سب سے زیادہ برا بھلا سیاستدانوں کو کہہ رہے ہیں جبکہ سب سے زیادہ تحفے  بیوروکریٹس اور جرنیلوں نے لیے ہیں ۔