(24 نیوز )چیئر مین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )عمران خان کی دو مختلف کیسوں میں وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد سابق وزیر اعظم کی گرفتاری کیلئے لاہور اور اسلام آباد پولیس کے افسران نے سر جوڑ لیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور اور اسلام آباد پولیس کے افسران کے اجلاس میں امن و امان کی صورتحال سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا، اسلام آباد پولیس ٹیم کی مکمل معاونت کی جائے گی،اجلاس میں فیصلہ سامنے آیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق لاہور پولیس افسران نے فیصلہ کیا ہے کہ اسلام آباد پولیس ٹیم کی زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ تک رسائی یقینی بنائی جائے گی، آئندہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد کی پولیس ٹیم ایک بار پھر زمان پارک پہنچے گی۔