کریمی چکن سموسہ نے افطار کی رونقیں دوبالا کردیں

Mar 13, 2024 | 08:27:AM

(24نیوز) رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے آغاز کے ساتھ ہی  افطار کی رونقیں دوبالا ہوگئیں، شہر میں افطار کا وقت قریب آتے ہی لوازمات کی خریداری کیلئے شہریوں کا رش لگ جاتا ہے۔ ایسے  میں  افطار میں  گرما گرم سموسے کسے پسند نہیں ہوتے۔  نمکین پکوان میں  ’سموسہ‘ سب سے زیادہ پسند اور کھائے جانے والے اسنیک میں سے ایک ہے۔

عام طور پر ڈھابوں اور دکانوں میں آلو سموسہ، چکن سموسہ زیادہ خریدا جاتا ہےاور گھروں میں بھی یہی زیادہ بنائے جاتے ہیں خاص  طور پر سموسہ رمضان میں ہر گھر میں بنا یا جاتا ہے۔ اگر آپ بھی سموسہ کھانے کے شوقین ہیں اور بے وقت بھوک سے تنگ ہیں تو روایتی سموسمہ کھانے کے بجائے کچھ الگ انداز کے سموسے ٹرائی کریں۔کریمی چکن سموسہ، اور ذائقہ دار چکن سموسہ منہ میں پانی لانے والا بہترین اسنیک  ہے،۔

باہر سے خستہ اور اندر سے نرم کریمی چکن سموسہ ذائقہ داراور  اتنا لذیذ ہے کہ آپ اسے ایک دفعہ کھانے کے بعد اور کھانے کی خواہش کریں گے۔ کریمی چکن سموسہ کی ترکیب جاننے کیلئے نیچے دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔

اجزا:

فلنگ کی تیاری کے لیے:  کھانا پکانے کا تیل 2-3 چمچ,  پیاز کٹا ہوا ¼ کپ

آلو چھوٹے کٹے ہوئے 1 کپ,  ادرک لہسن پیسٹ 1 چمچ

لال مرچ پسی ہوئی ڈیڑھ چائے کا چمچ,  کالی مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ

نمک 1 چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ,  زیرہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ

چکن ابلا ہوا اور کٹا ہوا 350 گرام,  اولپر کریم ¾ کپ,  ہری پیاز کٹی ہوئی آدھا کپ

ترکیب:

فلنگ کی تیاری کے لیے  ایک کڑاہی میں تیل، پیاز ڈال کر براؤن ہونے تک بھونیں۔آلو ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔

ادرک لہسن کا پیسٹ، لال مرچ پسی ہوئی، کالی مرچ پاؤڈر، نمک، زیرہ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور درمیانی آنچ پر 1-2 منٹ تک پکائیں، ڈھک کر ہلکی آنچ پر 4-5 منٹ تک پکائیں۔

چکن ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔ہلکی آنچ پر کریم شامل کریں، اچھی طرح مکس کریں اور ایک منٹ تک پکائیں اور اسے ٹھنڈا ہونے دے۔ٹھنڈا ہونے کے بعد اسے سموسے کی پٹی میں بھر کر گرم آئل میں فرائے کرے اور لطف اٹھائے۔

مزیدخبریں