کوئٹہ:گیس لیکیج سے دھماکا، خاتون سمیت 2 بچے جاں بحق ،2زخمی

Mar 13, 2024 | 09:34:AM
کوئٹہ:گیس لیکیج سے دھماکا، خاتون سمیت 2 بچے جاں بحق ،2زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ پر گھر میں گیس لیکیج  کے باعث دھماکہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 بچےجاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔

چیف فائر بریگیڈ آفیسر کے مطابق گیس دھماکے کے باعث گھر میں بھی  آگ لگ گئی تھی ,جس پر فائر بریگیڈ کے عملے نے قابو پالیا۔انہوں نے بتایا کہ جاں بحق بچوں، خاتون کی لاشیں اور دیگر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، آگ پر مکمل قابو پالیا گیا ہے۔

 اس افسوسناک واقعے پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی  نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ   گیس لیکیج دھماکے میں خاتون اور بچوں کے جاں بحق ہونے پر دلی رنج ہوا ہے اس افسوسناک حادثےمیں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں شریک ہیں۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی  نے واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی: گیس لیکج سے 4 دھماکے، 2 افراد جاں بحق 8 زخمی

یاد رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں گیس لیکیج  کے باعث پے در پے 3 دھماکوں میں 2 بچے جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے تھے۔گیس لیکیج کے باعث پہلا دھماکا بھابڑا بازار میں واقع گھر میں ہوا، آتشزدگی کے باعث 2 بچے جاں بحق ہوگئے تھے، ریسکیو حکام نے بتایا کہ آتشزدگی کے باعث بچوں کی والدہ کا جسم بھی 50 فیصد جھلس گیا، زخمی خاتون کو تشویشناک حالت میں بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسرا دھماکا وارث خان کے علاقے آریہ محلے میں ہوا، آگ لگنے کے باعث 5 افراد جھلس گئے، ریسکیو حکام نے بتایا کہ پانچوں زخمی افراد کو بےنظیر بھٹو ہسپتال منتقل کردیا گیا، تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

گیس لیکیج کے باعث تیسرا دھماکا ٹینچ آبادی نمبر 2 میں واقع گھر میں ہوا، آتشزدگی کے باعث 2 افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمیوں میں عبداللہ اور حسن نامی شہری شامل ہیں۔