(ویب ڈیسک)معروف بھارتی سابقہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے رمضان کے مقدس مہینے پر منافقت، بے ایمانی اور خودپرستی سے پرہیز کا خصوصی پیغام جاری کردیا۔
ثانیہ مرزا نے گزشتہ روز ایک انسٹاگرام سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے روزہ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انتہائی باریک مسئلہ کو اجاگر کیا,سٹوری میں ثانیہ کا کہنا تھا کہ"روزہ صرف کھانے پینے سے روکنے کا نام نہیں ہے بلکہ ہر قسم کے منفی جذبات سے خود کو دور رکھنے کا بھی ایک عزم ہے۔"
انہوں نے غصہ ، ہوس ، انا ، نفرت ، ضد ، تکبر ، جہالت ، خود پرستی ، منافقت ، بے ایمانی ، تشدد ، حسد اور خود غرضی سے پرہیز کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
ٹینس سٹار کے بابرکت مہینے میں یہ الفاظ نہ صرف ان کی روحانیت کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ ان میں خود کو بہتر بنانے کا ایک طاقتور پیغام بھی پوشیدہ ہے۔
اس سے قبل انہوں نے سفید لباس میں ایک شوٹ کی تصاویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کیں۔
یہ بھی پڑھیں:کریمی چکن سموسہ نے افطار کی رونقیں دوبالا کردیں
واضح رہے کہ 2010 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ثانیہ مرزا اور شعیب ملک 2023 میں علیحدہ ہوگئے اور پھر شعیب نے ثناء جاوید سے شادی کرکے سب کو حیران کردیا۔