کچھ عناصر اپنی سیاست کی خاطر ملکی سلامتی داؤ پر لگارہے ہیں:وفاقی وزیر اطلاعات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزارت اطلاعات کے دروازے صحافیوں کیلئے کھلے ہیں،کچھ عناصر اپنی سیاست کی خاطر ملکی سلامتی داؤ پر لگارہے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ کچھ عناصر ملک کو معاشی نقصان پہنچانا چاہتے ہیں،بلو م برگ نے وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کی تعریف کی ہے،بلوم برگ نے وزیراعظم کی معاشی پالیسیوں کا ذکر کیا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب عالمی سطح پر تجربہ کار معیشت دان ہیں،کچھ سیاستدان اپنی سیاست کی خاطر ریاست کا نقصان کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ کسی کو معیشت کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
’محسن نقوی ایک متوازن وزیرداخلہ ہوں گے‘
اس سے قبل نجی ٹی وی کے پروگرام میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ بڑے توازن کے ساتھ بنائی گئی اور محسن نقوی کو کسی کو ٹارگٹ کرنے کےلیے نہیں لایا گیا۔ اُسی دور میں تحریک انصاف نے 9 مئی کے حملے کردیے جس پر کسی کو تو ایکشن لینا تھا اور تحریک انصاف کو محسن نقوی سے صرف یہی مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس بات کو تسلیم نہیں کرتا کہ محسن نقوی اسٹیبلشمنٹ کے نمائندے ہیں یا ہمارے نمائندے نہیں ہیں، وہ ایک متوازن وزیرداخلہ ہوں گے، کابینہ بڑے توازن کے ساتھ بنائی گئی ہے، محسن نقوی کو کسی کو ٹارگٹ کرنے کےلیے نہیں لایا گیا، ان کی بطور نگران وزیراعلیٰ پنجاب کارکردگی بہت اچھی رہی ہے۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں اوروہ پرائیویٹ سیکٹر سے کروڑں روپے کی تنخواہ چھوڑکر آرہے ہیں جب کہ اسحاق ڈار اس لیے ہمارے وزیرخزانہ نہیں ہیں کیونکہ یہ سمجھا گیا کہ شاید وہ وزیرخارجہ کےطور پر بہتر کارکردگی دےسکیں۔