ڈالر کی قیمت مزید کم،روپیہ تگڑا ہونے لگا

Mar 13, 2024 | 11:22:AM

(ویب ڈیسک)ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار ،انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 279 روپے سے نیچے آ گئی  جبکہ اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر استحکام ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 28 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 278 روپے 80 پیسے کا ہو گیا ،دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی ریکارڈ کی گئی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 235 پوائنٹس کے اضافے سے  65 ہزار 35 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

خیال رہے گزشتہ روز اسٹاک ایکسچینج کے انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی جس سے سرمایہ کاروں کے کروڑوں روپے ڈوب گئے تھے۔

 یہ بھی پڑھیں: معروف عالم دین انتقال کر گئے

مزیدخبریں