(24نیوز)ایس ایم تنویر نے کہا کہ صنعتوں کو بجلی کی کھپت 35 فیصد کم ہو چکی ہے،ملک میں 35 فیصد صنعتیں بند ہوچکی ہیں ،پورے پاکستان میں صنعتوں کو 9 سینٹ پر بجلی ملنی چاہئے۔
ایس ایم تنویرنے24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صنعتکار حکومت سے سبسڈی نہیں مانگ رہے ،بجلی چوری کا پیسہ صنعتوں سے وصول کیا جا رہا ہے ،حکومت بجلی چوری کو کنٹرول کرے ،صنعتیں 9 سینٹ سے زیادہ مہنگی بجلی نہیں خرید سکتیں ،ایس آئی ایف سی صنعتوں کو 9 سینٹ پر بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے ،ایس آئی ایف سی کے فیصلے پر عملدرآمد کو سیاسی حکومت کیلئے موخر کیا گیا ،سیاسی حکومت صنعتوں کو 9 سینٹ پر بجلی فراہمی کے فیصلے پر ہنگامی بنیادوں پر عملدرآمد کرنا چاہئے ۔
ایس ایم تنویر کا کہنا تھا کہ پورے خطے میں صنعتوں کو 6 سینٹ پر بجلی فراہم کی جا رہی ہے ،حکومت شرح سود کو کم کرے ،مہنگائی کم ہورہی ہے ، اس مہینے 4 فیصد شرح سود کو کم کیا جائے ،اس وقت پاکستان کی معیشت کو دو بڑے مسائل درپیش ہیں ،اگر حکومت یہ مسئلے حل کر دے تو معیشت کا پہیہ چل سکتا ہے ۔