(24نیوز) معروف سابقہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا رمضان کے پہلے ہی دن مسجد الاقصیٰ پر اسرائیلی فورسز کے حملے کے خلاف بول پڑی۔
گزشتہ روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا کی جانب سے ایک پوسٹ شئیر کی گئی، جس میں اُنہوں نے مسجد الاقصیٰ کی تصویر اپلوڈ کی جس میں لکھا تھا کہ اسرائیلی فورسز نے رمضان کے پہلے ایام مسجد الاقصیٰ میں نمازیوں پر حملہ کیا ہے۔
مذکورہ پوسٹ پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ لائک سیرئیسلی ساتھ ہی ثانیہ نے ہرٹ بریک کا ایموجی بھی شئیر کیا۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی اجلاس، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کل دبئی روانہ ہوں گے
واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں مسجدالاقصٰی کامپلیکس میں مزید فوجی دستے تعینات کیے ہیں۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے دستوں کی تعیناتی رمضان میں فلسطینیوں کی جانب سے مسجد الاقصیٰ میں تراویح کی نماز کی ادائیگی کے پیش نظر کی جبکہ مقبوضہ یروشلم کے رہائشیوں کو ٹیکسٹ میسج کے ذریعے تنبیہہ کی گئی ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں ملوث افراد سے سختی سے نمٹا جائے گا۔