ٹی ٹوئنٹی ڈیف کرکٹ ورلڈ کپ 2024ء پاکستان نے اپنے نام کرلیا

Mar 13, 2024 | 12:21:PM

(رانا وسیم احمد) پاکستان کی ڈیف کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کا فائنل جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم نے فائنل میں سری لنکا کو 88 رنز سے شکست دی اور چیمپیئن قرار پایا۔

شارجہ میں کھیلے جانیوالے فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز سکور کیے۔

یہ بھی پڑھیے: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، شیڈول کا اعلان کردیا گیا

پاکستان کی جانب سے باسط عباسی نے 62 فیضان خان نے 28 رنز سکور کیے۔

151 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 63 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ فاسٹ بولر جبار علی نے دو اوورز میں 3 جبکہ منظور خان نے چار اوورز میں 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

چیئرمین پی سی بی سید محسن نقوی نے پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم کو بہترین کارکردگی اور ٹائٹل اپنے نام کرنے پر مبارکباد دی۔

اس حوالے سے انہوں نے  کہا کہ پاکستانی ڈیف کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، باسط عباسی نے بلے بازی،جبار علی اور منظور خان نے باؤلنگ میں بہترین کارکردگی دکھائی اور بے شک کھلاڑیوں نے ٹیم ورک اور محنت سےفائنل میں سری لنکا کو شکست دی۔

مزیدخبریں