وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا آج ملاقات کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور آج ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق یہ ملاقات آج شام میں ہوگی جس میں چیف سیکرٹری کی تعیناتی کا معاملہ بھی زیرِ غور آئے گا۔
یہ بھی پڑھیے: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزارت داخلہ اور انسداد منشیات کی ذمہ داریاں سنبھال لیں
ملاقات میں وزیراعلیٰ کے پی، وزیراعظم شہبازشریف سے وفاق کے ذمے 15 سو ارب روپے کے واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ کریں گے۔