18 سال سے زائد عمر کے طلباء کیلئے اور فوٹو گرافی کے ملک گیر مقابلے کا اعلان

Mar 13, 2024 | 13:46:PM
18 سال سے زائد عمر کے طلباء کیلئے اور فوٹو گرافی کے ملک گیر مقابلے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)نوجوان آرٹسٹوں کے لیے خوشخبری ,نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 18 سال سے زائد عمر کے طلباء کیلئے مصوری اور فوٹو گرافی کے ملک گیر مقابلے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے کے زیرِ سرپرستی  آفات کے تدارک کیلئے بین الاقوامی نمائش ایکسپو میں انجیرنگ کے طلبا کیلئے ڈیزاسٹر سے محفوظ ماڈلز کے مقابلے کا انعقاد کیا جائے گا.

این ڈی ایم اے نے 18 سال سے زائد عمر کے طلبا کیلئے مصوری اور فوٹو گرافی کے ملک گیر مقابلے کا اعلان کیا گیا،مقابلے کا مقصد نوجوان نسل میں آفات سے متعلق آگاہی دینا ہے، خواہشمند طلباء اپنا آرٹ ورک 25 مارچ تک جمع کروا سکتے ہیں ۔

نتائج کا اعلان پاکستان کی پہلی بین الاقوامی ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن ایکسپو میں کیا جائے گا،ایکسپو 23 تا 25 اپریل کو اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔

مقابلے کے موضوعات و شرائط این ڈی ایم اے کے سوشل میڈیا ہینڈلز پر موجود ہیں،پہلی پوزیشن کیلئے ایک لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا،دوسری پوزیشن کیلئے 75,000  جبکہ تیسری پوزیشن کو 50,000 روپے تک کیش انعامات دئیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:"صحت کی دستک آپ کی دہلیز پر" مریم نواز نے لاکھوں مریضوں کے دل جیت لئے

بین الاقوامی نمائش میں 44 ممالک کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے منسلک اداروں کے وفود شرکت کرینگے،نمائش میں شنگھائی تعاون تنظیم اور سارک ممالک بھی شریک ہونگے،بین الاقوامی نمائش کے ذریعے آفات کے خطرات سے آگاہی ، پیشگی تیاریوں اور تحقیق کو فروغ ملے گا۔

بین الاقوامی نمائش این ڈی ایم اے کی عوامی سطح پر آفات سے بچاؤ اور قبل از وقت تیاری میں اہم کردار ادا کرے گی۔