معمولی خدمات پر پاکستان سول ایوارڈ دینے پر پابندی عائد

وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے سب سے بڑے سول ایوارڈ دینے کی پالیسی میں تبدیلی کی منظوری دیدی

Mar 13, 2024 | 14:20:PM
معمولی خدمات پر پاکستان سول ایوارڈ دینے پر پابندی عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے سب سے بڑے سول ایوارڈ دینے کی پالیسی میں تبدیلی کی منظوری دیدی ،معمولی خدمات پر پاکستان سول ایوارڈ دینے پر پابندی عائد کردی  گئی ۔

من پسند افراد کو پاکستان سول ایوارڈ دینے کا راستہ بند کردیا گیا،کوئی بھی ادارہ یا وزارت میرٹ سے ہٹ کر من پسند افراد کو نامزد نہیں کرسکے گی،پاکستان سول ایوارڈ کیلئے نامزدگی سے قبل سکروٹنی اور ایوارڈ سفارشی کمیٹی جائزہ لے گی،وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کےسب سے بڑے سول ایوارڈ دینے کی پالیسی میں تبدیلی کی منظوری دیدی۔

ضرورپڑھیں:"صحت کی دستک آپ کی دہلیز پر"مریم نواز کی مریضوں کو ادویات گھر تک پہچانے کی ہدایت

وفاقی وزارتوں پر وزیر اعظم کو براہ راست سمری ارسال کرنے کی پابندی عائد کردی گئی ،نامزد افراد کی ملک کیلئے غیر معمولی خدمات کا رپورٹ میں تفصیلی جائزہ درج کیا جائے گا

وفاقی وزارتیں اور ادارے اپنی سفارشات اسکروٹنی رپورٹ کیساتھ کابینہ ڈویژن کو بھیجیں گی ،کابینہ ڈویژن نے 30 اپریل تک متعلقہ اداروں سے نامزدگیاں طلب کرلیں۔