ادارے تباہ،ساری پیشگوئیاں سچ ثابت ہوئیں،عمران خان

Mar 13, 2024 | 14:45:PM

(24نیوز)بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے  کہا کہ سارا ملک جھوٹ پر چل رہا ہے، ادارے تباہ ہو چکے ہیں، کوئی ڈیل کی بات نہیں ہو رہی، وکلاء تک سے ملاقاتیں بند کر دی گئی ہیں۔

 اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب کچھ جھوٹ پر چل رہا ہے، الیکشن جھوٹے ہوئے، اداروں کی ساکھ ختم کر دی گئی، سکیورٹی تھریٹ کا کہا جا رہا ہے یہ بھی جھوٹ ہے، انتخابات میں پی ٹی آئی کو میدان میں نہیں آنے دیا گیا، ووٹر نے پولنگ ڈے پر ان سے بدلہ لیا،لیکن ووٹ کے ذریعے تبدیلی کو تسلیم نہیں کیا گیا، انھوں نے مینڈیٹ چھین کر قوم کی امید ختم کر دی ہے،میری ساری پیشگوئیاں سچ ثابت ہوئیں،اب بتا رہا ہوں پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ہے،  اب مہنگائی میں اضافہ ہو گا،عوام باہر نکل آئے گی۔

عمران خان نے مزید کہا کہ  ہمارا پرامن احتجاج کا سلسہ جاری رہے گا، ہم انتخابات میں دھاندلی کے خلاف سپریم کورٹ بھی جائیں گے، سینٹ الیکشن میں پھر پیسہ چلنے والا ہے، گزشتہ سینٹ انتخابات میں گیلانی کا بیٹا پکڑا گیا، آج تک سزا نہیں ہوئی۔ 

 یہ بھی پڑھیں: معیشت کی بہتری مشن، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے خوشخبری سنا دی

مزیدخبریں