لاہور جلو پارک میں مفلن شیپ کے ہاں2 ننھے مہمانوں کی آمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لاہور جلو پارک میں مفلن شیپ کے ہاں ننھے مہمانوں کی آمد سے مفلن مکینوں کی تعداد بڑھ کر 26 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور جلو پارک میں مادہ کے ہاں دو مفلن شیپ کی پیدائش ہوئی ہے،نئے مفلن کی آمد سے مکینوں کی تعداد بڑھ کر چھبیس ہو گئی ہے، جس میں 6 بچے ہیں،9 نر اور 11 مادہ ہیں۔
ماں اور بچے چست اور توانا ہیں انتظامیہ کی جانب سے نگہداشت جاری ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور تنویر احمد جنجوعہ کا کہنا ہے کہ مفلن شپ کو یونانی بھیڑ بھی کہا جاتا ہے، انہوں نے بتایا کہ ہمارے پنجاب کا جو آڈیال ہے ساڈل میں پایا جاتا ہے اس کی مشاہبت اس سے ہوتی ہے،اور یہ ایک وقت میں ایک سے دو بچے دیتی ہے،اس کی بریڈنگ کے بعد اس کی تعداد 26 ہوگئی ہے جبکہ یہ کھانے میں سبز چنے کھاتے ہیں اور اس بریڈینگ بڑی کامیابی سے ہو رہی ہے۔