پی ٹی آئی سینیٹ انتخابات سے بھی آؤٹ، سنی اتحاد کونسل کے پلیٹ فارم سے حصہ لے گی

Mar 13, 2024 | 15:45:PM

(شعیب مختار) پاکستان تحریک انصاف سینیٹ انتخابات میں پارٹی کے ٹکٹ پر حصہ نہیں لے سکے گی بلکہ سینیٹ کی 48 نشستوں پر سنی اتحاد کونسل کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لے گی جو 2 اپریل کو ہونے جارہے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے مذکورہ نشستوں کیلئے انتخابی شیڈول کل جاری کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ 2018ء میں منتخب ہونے والے 52 سینیٹرز سمیت چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ بھی گزشتہ روز ریٹائر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ادارے تباہ،ساری پیشگوئیاں سچ ثابت ہوئیں،عمران خان

ان ریٹائرڈ سینیٹرز میں پاکستان مسلم لیگ ن کے 13، پاکستان پیپلز پارٹی 12 اور پی ٹی آئی کے 8 سینیٹرز شامل ہیں۔

اسی طرح جمعیت علمائے اسلام ف، پی کے میپ اور نیشنل پارٹی کے دو دو اور بلوچستان عوامی پارٹی کے چھ سینیٹرز بھی ریٹائر ہوچکے ہیں۔ ان ریٹائرڈ سینیٹرز میں جماعت اسلامی، ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ فنکشنل کے سینیٹرز بھی شامل ہیں۔

مزیدخبریں